ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:31جنور ی کو ہوگاالتوا میں پڑے ہوئے پمپ ویل فلائی اوور کا افتتاح 

منگلورو:31جنور ی کو ہوگاالتوا میں پڑے ہوئے پمپ ویل فلائی اوور کا افتتاح 

Wed, 29 Jan 2020 20:47:06    S.O. News Service

منگلورو29/جنوری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66کے توسیعی منصوبے کے تحت تعمیری کام کی سست رفتاری کی وجہ سے ایک عرصے سے التواء میں پڑے ہوئے پمپپ ویل فلائی اوور کا افتتاح بالآخر 31جنوری ہونا طے پایا ہے۔

جنوبی کینرا کے رکن پارلیمان اور بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کے ہاتھوں صبح 9بجے رسم افتتاح انجام دی جائے گی۔ آج نلین کمار نے بذات موقع پر پہنچ کر فلائی اوور کی تعمیر کا جائزہ لیا۔اس دوران منگلورو سٹی ساؤتھ کے رکن پارلیمان ویداویاس کامت، منگلورو سٹی کارپوریشن کے کارپوریٹر سدھیر شیٹی کنّور، چندراوتی وشواناتھ، سندیپ گاروڈی اور بی جے پی لیڈر سنتوش کمار رائے بولیارسابق صدر منگلورو حلقہ کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے افسران نلین کمار کے ساتھ موجود تھے۔


Share: